بنگلورٹیسٹ بھارت نے جیتا نہیں بلکہ آسٹریلیا نے ہارا ہے ویوین رچرڈز

بنگلورٹیسٹ میں 188رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 112 رنزپرڈھیرہوگئی


Sports Desk March 07, 2017
ویوین رچرڈز نے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادوں کا بھی تذکرہ کیا: فوٹو: فائل

FAISALABAD: ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز سر ویوین رچرڈ نے کہا ہے کہ بھارت نے یہ میچ نہیں جیتا بلکہ آسٹریلیا نے یہ میچ خود ہارا ہے۔

بنگلورٹیسٹ میں آسٹریلیا کی شکست کے بعد ویسٹ انڈیزکے لیجنڈ بلے بازسر ویوین رچرڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ بھارت نے یہ میچ نہیں جیتا بلکہ آسٹریلیا نے یہ میچ خود ہارا ہے۔

https://twitter.com/vivrichards_56/status/839056946791596032

انہوں نے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادوں کا بھی تذکرہ کیا اور پاکستانیوں کی محبت اور مہمان نوازی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی برتھ ڈے پر پیغامات بھجوانے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بنگلورٹیسٹ میں 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت نے 75 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز1-1 سے برابر کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |