ملتان میں لیگی چیرمین کے بھتیجے کی انوکھی اورمہنگی ترین شادی

دُلہا سونے کا تاج اور سونے سے لدی شیروانی زیب تن کرکے شیر کے پنجرے پر بیٹھ کر بارات لے کر گیا


ویب ڈیسک March 07, 2017
دُلہا سونے کا تاج اور سونے سے لدی شیروانی زیب تن کرکے شیر کے پنجرے پر بیٹھ کر بارات لے کر گیا، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

ملتان میں اپنی نوعیت کی انوکھی شادی ہوئی جس میں (ن) لیگ کے چیرمین نے اپنے بھتیجے کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہایا اور دُلہا بھی سونے میں لدا ہوا تھا۔

اشرف آباد میں (ن) لیگ کے یونین کونسل چیرمین شیخ ندیم اکبر نے اپنے بھتیجے عرفان کی شادی پر نہ صرف پیسہ پانی کی طرح بہایا بلکہ اس شادی میں ایسی انوکھی چیزیں بھی دیکھنے میں آئیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ شادی کے لیے دُلہے کی بارات اس دھوم دھام سے گئی کہ دُلہے کی کرسی شیر کے پنجرے کے اوپر رکھی گئی تھی جس پر دُلہا میاں براجمان تھے جب کہ دُلہے نے سرپر سونے کا تاج سجایا ہوا تھا اور شیروانی بھی سونے سے لدی ہوئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایسی انوکھی شادی جس میں دلہے، دلہنیں اورمہمان تک ہم شکل

اس مہنگی شادی میں ہزاروں افراد کو مدعو کیا گیا اور باراتیوں نے شادی میں پیسے کی بارش کردی جب کہ موسیقی کے لیے سائیں ظہور نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ شادی میں جہاں دُلہا والوں نے پیسہ پانی کی طرح بہایا وہیں دُلہن والے بھی کسی سے پیچھے نہ تھے انہوں نے اپنی بیٹی کو 5 کروڑ کا جہیز دیا جس میں گاڑی، دُلہے کے بھائیوں کے لیے موٹر سائیکل اور سونے کی 3 درجن انگوٹھیاں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں