عراقی فورسز نے موصل میں اہم حکومتی تنصیب داعش کے قبضے سے چھڑا لی
داعش کے قبضے سے قدیم میوزیم بھی چھڑالیا گیا جس پر فروری 2015 میں داعش نے قبضہ کیا تھا، حکام
عراقی فورسز نے موصل میں داعش کے قبضے سے اہم حکومتی تنصیب اور میوزیم کو چھڑا لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے داعش سے موصل کا قبضہ چھڑانے کے لئے 19 فروری سے شروع کیا گیا آپریشن تیزی سے جاری ہے اور فورسز نے شدید جھڑپ کے بعد اہم حکومتی تنصیب اور قدیم میوزیم کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
عراقی جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے مطابق داعش کے خلاف فیڈرل پولیس اور ایلیٹ ریپڈ رسپونس یونٹ کے دستے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ اہم حکومتی تنصیب اور میوزیم کا کنٹرول حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے قبضے سے چھڑایا گیا میوزیم وہی ہے جسے فروری 2015 میں جنگجوؤں نے تباہ کرنے کے بعد اس کی ویڈیو جاری کی تھی۔
حکام کے مطابق داعش کی جانب سے شہر کو دو مقامات سے ملانے والے پلوں کو تباہ کردیا تھا جن کا مرمتی کام تیزی سے جاری ہے جب کہ گزشتہ چند روز کے دوران موصل میں داعش کے قبضے سے پولیس ہیڈکوارٹر، کورٹ کمپلیکس اور واٹر اینڈ الیکٹرک سٹی کا آفس چھڑایا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر داعش نے 2014 میں قبضہ کرتے ہوئے خلافت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔