کنٹرول لائن واقعے کی تفتیش کررہے ہیں اقوام متحدہ

پاک بھارت فوجی حکام سے رابطے میں ہیں،اقوام متحدہ


News Agencies/Monitoring Desk January 10, 2013
پاکستان اور بھارت کنٹرول لائن پر مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کریں، اقوام متحدہ. فوٹو وکی پیڈیا

KARACHI: امریکا نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے پر تشوی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے دونوں ملکوں سے بات کی ہے۔ ہم پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔ چاہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعے پر پاک بھارت حکومتیں مذاکرات کریں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کنٹرول لائن پر مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کریں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاک بھارت فوجی حکام سے ہاٹ لائن پر رابطے میں ہیں۔

06

اقوام متحدہ کا مبصر مشن کشیدگی کے واقعے کی تفتیش کر رہا ہے۔ قبل ازیں پینٹاگون نے امیدظاہر کی تھی کہ بھارت اورپاکستان خطے میں امن اور استحکام قائم رکھ سکتے ہیں۔ ترجمان جارج لٹل نے کہاکہ امریکی وزیردفاع پاکستان اوربھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی تاریخ سے آگاہ ہیں۔جارج لٹل کاکہناتھاکہ ہم پاکستان اوربھارت سمیت دنیاکے ان تمام لوگوںکے ساتھ ہیں جودہشتگردوں کیخلاف سخت موقف رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں