چیف الیکشن کمشنر نے کمیشن ارکان کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا

چیف الیکشن کمشنر نے شیریں مزاری کے کمیشن اراکین پر الزامات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر فیصلے سے آگاہ کردیا

چیف الیکشن کمشنر نے شیریں مزاری کے کمیشن اراکین پر الزامات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر فیصلے سے آگاہ کردیا، فوٹو؛ فائل

چیف الیكشن كمشنر سردار رضا خان نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے الزامات کے بعد کمیشن ارکان کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔


چیف الیكشن كمشنر سردار رضا نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے الیکشن کمیشن ارکان پر الزامات کے بعد اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق كو خط لکھا ہے جس میں كہا گیا ہے كہ الیكشن كمیشن نے نیك نیتی كے ساتھ كمیٹیوں كے اجلاس میں شركت كی لیکن كمیٹی ركن شیریں مزاری نے الیكشن كمیشن پری پول دھاندلی كے الزامات لگائے، كمیٹی كی كارروائی كو خفیہ ركھنا قانونی تقاضا تھا۔

خط میں کہا گیا ہےکہ اجلاس میں رولز آف پروسیجر الیكشن كمیشن كا تقدس پامال كیا گیا، اسپیكر ركن اسمبلی كے خلاف تحقیقات اور كارروائی كریں۔ خط میں مزید كہا گیا كہ الیكشن كمیشن كمیٹی میں پارلیمینٹرز كی معاونت كرتا رہا، الیكشن كمیشن حكام نے كمیٹی كے 20 جب كہ ذیلی كمیٹی كے 78 اجلاس میں شركت كی لیكن اب الیكشن كمیشن حكام انتخابی اصلاحات كمیٹی كے اجلاس میں شركت نہیں كریں گے۔
Load Next Story