عبداللہ شاہ غازیؒ سمیت سندھ کے 14 مزار انتہائی حساس قرار

وزیراعلیٰ سندھ نے حساس درگاہوں کو ترجیحی بنیادوں پر سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دے دیں


ویب ڈیسک March 08, 2017
وزیراعلیٰ سندھ نے حساس درگاہوں کو ترجیحی بنیادوں پر سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دے دیں، فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ سمیت سندھ کی 14 درگاہوں کو انتہائی حساس قرار ددیدیا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے حساس درگاہوں کو ترجیحی بنیادوں پر سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دے دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت مزارات کی سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ كو بتایا گیا كہ ان كی ہدایات پر ایك سیكیورٹی ٹیم نے داتا دربار لاہور كا دورہ كیا تھا اور وہاں سیكیورٹی كے انتظامات كا جائزہ لیا تھا جہاں بہت زیادہ حساس مزاروں كے لیے ایك سیكیورٹی پلان تشكیل دیا ہوا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہےکہ سندھ میں 14انتہائی حساس مزار ہیں جن میں عبداللہ شاہ غازی، منگھو پیر بابا، درگاہ حضرت سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی، درگاہ لعل شہباز قلندر، درگاہ سیدی موسانی، درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی، عبداللہ شاہ اصحابی، شاہ عقیق، سچل سرمست، گاجی شاہ (دادو)، درگاہ عالیہ حسین آباد (شہداد كوٹ)، شاہ عنایت، اڈیرو لال، شہید ذوالفقار علی بھٹو كے مزارات شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر صوبے بھر میں مختلف مزارات پر سیكیورٹی كے انتظامات سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایك فول پروف سیكیورٹی پلان تیار كیا جائے اور حساس قرار دیئے گئے تمام مزارات كو ترجیحی بنیادوں پر سیكیورٹی دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں