راولپنڈی میں نوجوان نے باپ بھابھی اوربھتیجے کوقتل کردیا
ملزم نے خودکو بھی گولیاں مار کر جان لے لی جس کی لاش کے قریب سے پستول ملا ہے، پولیس
راولپنڈی میں مبینہ طور پر بیٹے نے باپ، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی جب کہ فائرنگ سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی حدود فضل ٹاؤن میں مبینہ طور پر بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی جب کہ فائرنگ سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا جسے نے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے چاروں لاشیں تحویل میں لے لیتے ہوئے جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والا پستول قبضے میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق فضل ٹاؤن کے 32 سالہ ذیشان نے والد سیف اللہ، بھابھی سلمیٰ اور بھتیجے شاہ زیب کو مبینہ طور پر گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی جب کہ ملزم کی فائرنگ سے دوسرا بھتیجا کومیل زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ قاتل کی لاش کے قریب سے پستول ملا ہے جب کہ فرانزک عملے نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیف اللہ کے گھر فائرنگ کی آواز نہیں سنی گئی، واردات کے بعد مبینہ ملزم کا بڑا بھائی گھر پہنچا تو کسی نے دروازہ نہیں کھولااور وہ دیوار پھلانگ کراندر داخل ہوا جس کے بعد اس نے چیخیں مارنا شروع کردیں۔