سانحہ مال روڈ خودکش حملے کے سہولت کار کے مزید اہم انکشافات

پہلے دربار پر حملے کا ٹاسک ملا جسے بعد میں تبدیل کرکے پولیس افسران پر حملے کا کہا گیا، انوار الحق کا بیان


ویب ڈیسک March 08, 2017
پہلے دربار پر حملے کا ٹاسک ملا جسے بعد میں تبدیل کرکے پولیس افسران پر حملے کا کہا گیا، انوار الحق کا بیان، فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سانحہ مال روڈ خودكش حملے كے گرفتار سہولت كار نے دوران تفتیش مزید اہم انكشافات كیے ہیں جس میں اس کا کہنا ہےکہ چیرنگ کراس حملے سے قبل دربار پر حملے کا ٹاسک ملا جو بعد میں تبدیل کردیا گیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق دوران تفتیش سانحہ مال روڈ خودکش حملے کے سہولت كار انوار الحق نے بتایا كہ اس كے پاس 6 خود كش جیكٹس موجود تھیں جن میں سے 4 جیكٹس اس نے سانحہ یوحناآباد، سانحہ گلشن اقبال اور سانحہ چیرنگ كراس میں خودكش حملہ آواروں كو فراہم كیں جب كہ اس كے پاس مزید 2 خودكش جیكٹس موجود تھیں جواس نے اگلے ٹارگٹ میں استعمال كرنی تھیں لیکن سی ٹی ڈی نے گرفتاری كے بعد 2 جیکٹس اپنے قبضے میں لے لیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آگیا

انوار الحق نے دوران تفتیش بتایا كہ سانحہ چیرنگ كراس سے قبل اسے شہر كے ایك دربار پر حملہ كرنے كاٹاسك ملا تھا لیكن جماعت كے امیر نے اسے تبدیل كردیا اور كہا جہاں پولیس كے افسران ملیں وہاں پر حملہ كرو جس كے بعد اس نے چیئرنگ كراس كو منتخب كركے خودكش حملہ آوار كو تیار كیا اور كارروائی كردی۔ انوار الحق كا مزید كہنا تھا كہ اس كے پاس موجود دیگر 2 مزید خودكش جیكٹس بھی اس نے لاہور میں حملے کے لیے تیار ركھی ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ 13 فروری کو لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی آئی جی احمد مبین اور ایس ایس پی احمد نواز گوندل سمیت 13 افراد شہید ہوئے تھے جن میں کئی پولیس اہلکار شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں