لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے متاثرہ طالبعلم کی امریکا میں کامیاب سرجری


امریکا کی ریاست اوہایو کے سن سٹی اسپتال ميں محمد احمد کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔ فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق چند ماہ قبل لاڑکانہ کیڈٹ کالج ميں مبینہ طور پر استاد کے تشدد سے محمد احمد قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہوگیا تھا۔ حکومت سندھ نے محمد احمد کو علاج کے لئے امریکا کی ریاست اوہایو کے سن سٹی اسپتال ميں داخل کرایا تھا جہاں اس کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکارطالب علم محمد احمد علاج کیلئے امریکا روانہ
رشتے داروں کے مطابق امریکا میں زیرعلاج محمد احمد کامیاب آپریشن کے بعد اب بیٹھنے کے ساتھ معمولی بات بھی کرنے لگا ہے تاہم میڈیکل بورڈ دوسری سرجری کے لیے آج سر جوڑ کر بیٹھے گا۔