خسرہ سے سندھ اور پنجاب میں مزید11بچے دم توڑ گئے

بلوچستا ن میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد800تک پہنچ گئی ہے جبکہ7بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔


News Agencies/Monitoring Desk January 10, 2013
2012ء میں 14ہزار 8 سو بچے خسرے کا شکار جبکہ 3سو بچے جاں بحق ہوئے. فوٹو : اے ایف پی

خسرہ کی وبا کے باعث بدھ کو سندھ اور پنجاب میں مزید11 بچے جاںبحق ہوگئے جس کے بعد موذی مرض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 341 ہو گئی ۔

اندرون سندھ پھوٹنے والی خسرے کی وبا اب ملک کے چاروں کونوں میں پھیل چکی ہے۔ سکھر ،گھوٹکی ، میرپور ماتھیلو ،کندھکوٹ میں مزید7بچے چل بسے۔ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے وہوا میں خسرہ کے باعث 4بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد بچے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔ بلوچستا ن میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد800تک پہنچ گئی ہے جبکہ7بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔

2

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خسرہ کی وبا کا نوٹس لتے ہوئے صوبائی محکمہ صحت کو متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی ٹیمیں بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ادھر عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرے پر تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 2012ء میں 14ہزار 8 سو بچے خسرے کا شکار جبکہ 3سو بچے جاں بحق ہوئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |