عبداللہ شاہ غازی سمیت سندھ کی 14 درگاہیں انتہائی حساس قرار

وزیراعلیٰ سندھ کی مزارات پر سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت


Staff Reporter March 08, 2017
وزیراعلیٰ سندھ کی مزارات پر سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ بھر میں مختلف مزارات پر سیکیورٹی کے انتظامات سنجیدگی سے لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ایک فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے جس میں لیڈیز اہلکاروں سمیت کانسٹیبلز کی بھرتی اور تجاوزات کا خاتمہ شامل ہو۔

اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ انکی ہدایت پرایک سیکیورٹی ٹیم نے داتا دربارلاہورکادورہ کرکے وہاں سیکیورٹی کے انتظامات کاجائزہ لیا جہاں حساس مزاروں کے لیے سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے۔

سندھ میں 14انتہائی حساس مزار ہیں جن میں عبداللہ شاہ غازی،منگھو پیربابا، درگاہ حضرت سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی، درگاہ لعل شہباز قلندر، درگاہ سیدی موسانی، درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی،عبداللہ شاہ اصحابی، شاہ عقیق، سچل سرمست، گاجی شاہ (دادو)، درگاہ عالیہ حسین آباد (شہداد کوٹ)، شاہ عنایت، اڈیرولال، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزارات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پالیسی فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ حساس قراردیے گئے تمام مزارات کو ترجیح بنیاد پر سیکیورٹی دی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کوہدایت کی کہ وہ تمام مزارات سے گداگرہٹانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں