پاکستان بھارتی تارکین وطن کا دوسرا بڑا میزبان ملک ہے پیو ریسرچ
سب سے زیادہ 35 لاکھ بھارتی تارکین وطن یواے ای جبکہ 20 لاکھ پاکستان میں ہیں
ایک اہم امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ امریکا سے بھی زیادہ بھارتی تارکین وطن پاکستان میں ہیں۔
معروف امریکی تھنک ٹینک پیوریسرچ سینٹر نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ بھارتی تارکین وطن کی میزبانی کرنے والا ملک متحدہ عرب امارات ہے جہاں ساڑھے 35 لاکھ بھارتی مقیم ہیں بالخصوص گزشتہ دو عشروں کے دوران لاکھوں بھارتیوں نے یو اے ای کا رخ کیا ہے۔ بھارتی تارکین وطن کادوسرا سب سے بڑا میزبان ملک پاکستان ہے جہاں تقریباً 20 لاکھ بھارتی تارکین وطن موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں بھی 20لاکھ کے لگ بھگ بھارتی تارکین وطن موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جتنے بھی تارکین وطن ہیں ان میں ہر 20 واں شخص بھارتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 11 لاکھ کے قریب پاکستانی، 32لاکھ بنگلہ دیشی 5 لاکھ 40 ہزارنیپالی جبکہ ایک لاکھ 60 ہزارسری لنکن بھی موجود ہیں۔