پاکستان کے آئین میں خواتین کو مردوں کے مساوی حیثیت حاصل ہے وزیر اعظم

خواتین سے متعلق انسانی حقوق کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک March 08, 2017
خواتین کو زندگی کے ہرشعبے میں شامل ہونے کا حق ہے، وزیر اعظم: فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان کے آئین میں خواتین کو مردوں کے مساوی حیثیت حاصل ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کے آئین میں خواتین کو مردوں کے مساوی حیثیت حاصل ہے، خواتین کو معاشرے کا مفید رکن بنانا اور ہر سطح پر ان کی شمولیت قومی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل ہونے کا حق ہے، صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں مردوں کے مساوی مواقع فراہم کریں جب کہ وفاقی حکومت خواتین کی زندگی کے ہرشعبے میں شرکت یقینی بنانے کیلئے پْرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے امتیازات کے خاتمے سے متعلق عالمی کنونشنزکی توثیق کی، انسانی حقوق کے 2030 کے ایجنڈے پرموثرعمل درآمد کے لئے کام کر رہے ہیں، خواتین سے متعلق انسانی حقوق کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ صنفی بنیاد پرتشدد، خواتین کے خلاف امتیازی قوانین کے خاتمے کے لئے پْرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں