پیپلزپارٹی کاسرائیکی صوبے کیلیے بل پیش کرنے کا فیصلہ

صوبے سے متعلق سیاسی قوتوں سے بات چیت کیلیے یوسف گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم


Staff Reporter January 10, 2013
صوبے سے متعلق سیاسی قوتوں سے بات چیت کیلیے یوسف گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے جنوبی پنجاب میں سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس ضمن میں بدھ کو پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورشریک چیئرمین و صدر مملکت آصف زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس میں منعقدہ پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے آئین میں مجوزہ ترامیم کے مسودے پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبوںکے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کی سفارشات آنے کے بعد اس مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

7

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے پارلیمانی جماعتوں اوراسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جلد مکمل کی جائے گی۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں، پارٹی کی تنظیم سازی اورجنوبی پنجاب میں سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے سیاسی قوتوں سے بات چیت کے لیے پارٹی کے سنیئر وائس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے جس میں سینیٹرجہانگیر بدر،منظور وٹو، مخدوم شہاب الدین اور راجہ ریاض شامل ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں