پاکستان اور امریکا کا اقتصادی تعلقات مزید مستحکم بنانے عزم

توانائی کے بحران اور سلامتی کی مخدوش صورتحال کے باوجود معیشت مستحکم ہے،حفیظ شیخ

فلاحی منصوبوں کیلیے تعاون جاری رہے گا،وزیر خزانہ کو امریکی سفیر کی یقین دہانی. فوٹو: فائل

پاکستان اور امریکا نے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم بنانے اورعوامی فلاح وبہبودکے منصوبوں میں مل کرکام جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیاہے جبکہ امریکا نے یقین دلایا ہے کہ ان منصوبوں کیلیے تعاون جاری رہے گا۔

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بدھ کو یہاں وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے امریکی سفیرکو بتایا کہ توانائی کے بحران اور سلامتی کی مخدوش صورتحال کے باوجود اقتصادی اشاریے مثبت ہیں جس سے ملکی معیشت کی بہتری کا اندازہ ہوتا ہے۔




امریکی سفیر رچرڈاولسن نے کہاکہ پاکستان کا اقتصادی استحکام حوصلہ افزا ہے امریکا بہت سے فلاحی منصوبوں میں پاکستان سے تعاون کررہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔
Load Next Story