وزیر اعلی سندھ کا کوئی اعلان آج تک پورا نہیں ہوا خواجہ اظہار
تحریک انصاف کے رہنما لفظ پھٹیچر پر وضاحتیں دینے کے بجائے معافی مانگیں، خواجہ اظہار الحسن
PESHAWAR:
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نئے نئے کپڑوں میں میڈیا کے سامنے تصویریں بنوانے آ جاتے ہیں لیکن آج تک ان کا کوئی اعلان پورا نہیں ہوا۔
سندھ اسمبلی کے باپر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان نے اردو زبان سے متعلق قرارداد مسترد ہونے کا نوٹس لیا ہے جس کے بعد اردو زبان کی مخالفت کے درپردہ عزائم کو سمجھنا مشکل نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نئے نئے کپڑوں میں میڈیا کے سامنے تصویریں بنواتے ہیں لیکن آج تک ان کا کوئی اعلان پورا نہیں ہوا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دے دیا
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے عمران خان کےغیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما لفظ پھٹیچر کی وکالت اور وضاحتیں دینے کے بجائے قوم اور کھلاڑیوں سے معافی مانگیں۔