منتخب اراکین ہی اسمبلی کیلئے سیکیورٹی رسک بن رہے ہیں آغا سراج درانی

ارکانِ اسمبلی اگر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے تو سیکیورٹی خدشات سب کو متاثرکریں گے، اسپیکرسندھ اسمبلی


ویب ڈیسک March 08, 2017
بغیر پاسز اور سیکیورٹی چیک کے لوگوں کو اسمبلی لایا جا رہا ہے، آغاز سراج درانی۔ فوٹو: فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ منتخب ارکانِ اسمبلی غیرمتعلقہ افراد کو ایوان میں لا رہے ہیں جو سیکیورٹی رسک بن رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرکہنا تھا کہ ارکانِ اسمبلی کی وجہ سے سیکورٹی مسائل پیدا ہورہے ہیں، بغیرپاسزاورسیکیورٹی چیک کے لوگوں کو اسمبلی لایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکانِ اسمبلی غیرمتعلقہ افراد کو اسمبلی میں لا رہے ہیں جو بغیر پاس کے داخل ہو جاتے ہیں، سیکورٹی حکام سے تعاون کیا جائے کیونکہ ارکانِ اسمبلی اگرایسا کریں گے تو سیکورٹی خدشات سب کو متاثرکریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |