عمران خان اور پرویز خٹک تعصب ابھارنے کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں رانا ثنااللہ

چیرمین تحریک انصاف اپنے صوبے میں ہونے والی کرپشن پر دھیان دیں، رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک March 08, 2017
ہمارے پٹھان بھائی تعصب پھیلانے والے عناصر کی باتوں پر دھیان نہ دیں، وزیر قانون پنجاب۔ فوٹو: فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک تعصب ابھارنے کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیرمین تحریک انصاف اپنے صوبے میں ہونے والی کرپشن پر دھیان دیں جہاں ان کی کابینہ نے اپنے وزیراعلیٰ پرویزخٹک پر کرپشن کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک چند ماہ پہلے بھی مسلح جتھوں سمیت وفاقی دارالحکومت میں آئے اور اب پنجاب میں تعصب ابھارنے کا جرم کر رہے ہیں، عمران خان اور ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ معتصبانہ بیان دے کر خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، پٹھان ہمارے بھائی اور بہت اچھے طریقے سے پنجاب میں رہ رہے ہیں، وہ تعصب پھیلانے والے عناصر کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا پورا حق حاصل ہے

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپوزیشن کے پاس ہلہ گلہ اور نعرے بازی کے علاوہ کوئی کام نہیں، وہ حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے کورم کی نشاندہی کردیتے ہیں اور خود ہی واک آؤٹ کرجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی رکن اسمبلی کو ایوان میں آنے کے لئے مجبور نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں