پاکستان نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی
سلامتی کونسل کومزید جمہوری بنانے کیلئے غیرمستقل نشستوں میں اضافہ بہترین راستہ ہے، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمستقل نشستوں میں اضافہ ہی بہترین راستہ ہے۔
سکیورٹی کونسل اصلاحات کے حوالے سے بین الحکومتی مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کومزید جمہوری بنانے کیلئے غیرمستقل نشستوں میں اضافہ بہترین راستہ ہے اور اس اقدام سے سلامتی کونسل مزید جمہوری ادارہ بن جائے گا جب کہ اگر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان خطے کو جواب نہیں دے سکتے تو انہیں نمائندگی کا دعویٰ بھی نہیں کرنا چاہیے۔
ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثہ میں اقوام متحدہ میں ویٹو کے اہم مسئلے کو حل کرنے پر بھی زور دیا جو سلامتی کونسل کے افادیت، شفافیت اور جواب دہی میں بڑی رکاوٹ ہے۔