سرکاری خزانے سے انتخابی مہم پی پی اور ن لیگ کیخلاف الیکشن کمیشن جائیں گے عمران خان
دونوں جماعتوں کیخلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کے ثبوت پیش کریں گے,عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سرکاری خزانے سے انتخابی مہم چلانے پرپیپلزپارٹی اورن لیگ کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی اوردونوں جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کے ثبوت پیش کرے گی.
موجودہ حالات کے ساتھ پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نئے پاکستان کیلیے قوم کوگروہی مفادات سے بالا ترہوکرفیصلہ کرناہوگا۔ ان خیالات کا اظہارعمران خان نے بدھ کویہاں اپنی رہائش گاہ پر ن لیگ کے وہاڑی سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سکندرعلی خان دولتانہ اورجڑانوالہ سے ق لیگ کے سابق وزیرکے صاحبزادوں چوہدری وقار وصی ظفراور بیرسٹرعمیر وصی ظفر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ق لیگ کے رہنما اورسابق وزیرقانون وصی ظفر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ وصی ظفرکے صاحبزادے وقار ظفر این اے76 سے الیکشن لڑیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ جلد ہی تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع کا دورہ کرینگے اور عوامی جلسوں سے خطاب بھی کرینگے۔ سکندرعلی دولتانہ ،چوہدری وقاروصی ظفراور بیرسٹرعمیروصی ظفر نے عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کاپروگرام عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے۔