سپریم کورٹ نے میڈیا کمیشن کی درخواست پرقواعدوضوابط بنانے کیلیے کمیٹی بنادی

کمیٹی کوکمیشن کے قواعد و ضوابط کے بارے میں تجاویز مرتب کرکے آج جمع کرانے کی ہدایت کی ہے.


Numainda Express January 10, 2013
قواعد وضوابط طے کرنے کے لیے سادہ طریقہ کار اپنایا جا سکتا ہے،حامد میر۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے میڈیا کمیشن کے قیام کے لیے حامد میرکی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر سید نایاب حسین گردیزی کی سربراہی میںکمیٹی بنادی ہے ۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے کمیٹی کوکمیشن کے قواعد و ضوابط کے بارے میں تجاویز مرتب کرکے آج جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ میڈیا کمیشن کے قیام اور حتمی قواعد وضوابط کا فیصلہ ان تجاویزکی روشنی میںکیاجائے گا۔ حامد میر نے عدالت کو بتایا کہ قواعد وضوابط طے کرنے کے لیے سادہ طریقہ کار اپنایا جا سکتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر تجاویز دیں۔ سماعت آج پھر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں