آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری 

پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی


Sports Desk March 08, 2017
پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔ فوٹو : فائل

TEHRAN: آئی سی سی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

24 جون سے انگلینڈ میں مقابلے شروع ہوں گے، 18 اور 20 جولائی کو سیمی فائنلزکھیلے جائیں گے جبکہ فیصلہ کن معرکہ 23 جولائی کو ہو گا۔ افتتاحی روز میزبان انگلینڈ اور بھارت جبکہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی، 27 جون کو گرین شرٹس کا میزبان ٹیم سے جوڑ پڑے گا جبکہ 2 جولائی کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہو گا، 5 جولائی کو آسٹریلیا، 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، 11 جولائی کو دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور 15 جولائی کو سری لنکا سے مقابلے شیڈول ہیں۔

میچز برسٹول کاؤئنٹی گراؤنڈ، ڈربی کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹوانٹن کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل تاریخی میدان لارڈز میں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں