آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں جدیجا اور ایشون سرفہرست

ٹیموں میں بھارتی ٹیم سرفہرست اورپاکستانی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ٹیموں میں بھارتی ٹیم سرفہرست اورپاکستانی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے اور بولرز رینکنگ میں جدیجا اور ایشون سرفہرست آگئے ہیں جب کہ بیٹنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ اظہرعلی اور یونس خان 8ویں اور 9 ویں پوزیشن پرآ گئے۔



نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹسمینوں میں اسٹیواسمتھ بدستور سرفہرست ہیں، جوئے روٹ نے ویرات کوہلی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں، چتیشور پجارا 5 درجے بہتری کے ساتھ چھٹی پوزیشن پرآ گئے ہیں۔ ہاشم آملہ، پاکستان کے اظہر علی، یونس خان اور جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کاک ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب 7ویں، 8ویں، 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

بولرز رینکنگ میں بھارتی اسپنرز روی چندرن ایشون اور رویندرا جدیجا مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، آئی سی سی رینکنگ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دو اسپنرز نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہو۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔ یاسر شاہ اور وہاب ریاض 18 ویں اور 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ رنگنا ہیراتھ، کاگیسو ربادا، ڈیل اسٹین، جمی اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، وی فلنڈر، مچل اسٹارک اپنی اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں۔ ٹیموں میں بھارتی ٹیم سرفہرست ہے۔ پاکستانی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

 
Load Next Story