شمالی وزیرستان میر علی میں امریکی ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک
ڈرون طیارے نے میر علی کے علاقے عیسو خیل میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈرون طیارے نے عیسو خیل میں ایک مکان پر 4 مزائل داغے جس کے باعث مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ مکان میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی جاسوس طیارے کی پروازیں جاری رہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اب تک جنوبی اور شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملوں میں 35 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔