میانداد کی جانب سے عمران خان کے متنازع لفظ ’پھٹیچر‘ کا دفاع

ہم یہ ٹرمزمدتوں سےاستعمال کررہےہیں مجھےعمران خان کےاس ریمارکس میں کوئی غلط بات دکھائی نہیں دیتی،جاویدمیانداد


Sports Desk March 08, 2017
ہم یہ ٹرمزمدتوں سےاستعمال کررہےہیں مجھےعمران خان کےاس ریمارکس میں کوئی غلط بات دکھائی نہیں دیتی،جاویدمیانداد . فوٹو: فائل

سابق عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے پی ایس ایل کیلیے پاکستان آنے والے غیرملکی کرکٹرز کے بارے میں عمران خان کے 'پھٹیچر' لفظ کا دفاع کیا ہے۔

جاوید میانداد نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ پھٹیچر کرکٹ کی معمول کی ٹرمز ہیں اور کرکٹرز انھیں اچھی طرح جانتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دے دیا

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہم یہ ٹرمز مدتوں سے استعمال کررہے ہیں، مجھے عمران خان کے ان ریمارکس میں کوئی بھی غلط بات دکھائی نہیں دیتی کیونکہ میں ان کا پس منظر اچھی طرح جانتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عمران خان کوغیرملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنا سوشل میڈیا پرمہنگا پڑگیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں