لانگ مارچ روکنے کے لئے وفاق نے پنجاب حکومت سے پولیس نہیں مانگیرانا ثناء اللہ

طاہر القادری نے بھی کسی غیر قانونی گاڑی میں سفر کیا تو اسے بھی چیک کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک January 10, 2013
ہپنجاب حکومت طاہر القادری کے لانگ مارچ کو سیکیورٹی ضرور فراہم کرے گی، رانا ثنا اللہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں دہشتگردی کا خدشہ ہے تاہم اسے روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کی نفری طلب نہیں کی ۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے مراسلوں کے مطابق طاہر القادری کے لانگ مارچ میں دہشتگردی کے لئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خودکش حملہ آور اور ایک بارودی گاڑی بھیج دی ہے جبکہ غازی فدائی فورس نامی تنظیم نے بھی لانگ مارچ میں دھماکوں کی تیاری کر لی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مراسلوں کی روشنی میں طاہر القادری کے لانگ مارچ کو سیکیورٹی ضرور فراہم کرے گی، اس سلسلے میں طاہر القادری کو بتا دیا گیا ہے کہ تلاشی کے بغیر کوئی گاڑی اور واک تھرو گیٹ سے گزارے بغیر کسی کو قافلے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر طاہر القادری نے بھی کسی غیر قانونی گاڑی میں سفر کیا تو اسے بھی چیک کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں