توقیر صادق کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم سراغ لگا لیا ہے ایف آئی اے

4 ہفتےسےکیس چل رہا ہےکوئی بھی اصل بات بتانے کو تیار نہیں،ادارے صرف قیاس آرائیوں پر ٹرخارہے ہیں،سپریم کورٹ


ویب ڈیسک January 10, 2013
توقیر صادق کو نیرون ملک جانے میں خصوصی سہولت فراہم کی گئی،جسٹس جواد ایس خواجہ. فوٹو: فائل

KARACHI: ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل اعظم خان نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق کی متحدہ عرب امارات میں موجودگی کا پتہ چلا ہے ، اس کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں تاہم اس کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب کے لیے برابر ہے لیکن ریاستی اداروں نے یہ ثابت کردیا کہ قانون امیر آدمی کیلئے نہیں،توقیر صادق کو نیرون ملک جانے میں خصوصی سہولت فراہم کی گئی۔

ڈائرکٹر لیگل ایف آئی اے نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ توقیر صادق بیرون ملک کیسے گیا، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ 4 ہفتے سے کیس چل رہا ہے کوئی بھی اصل بات بتانے کو تیار نہیں، ادارے صرف قیاس آرائیوں پر ٹرخارہے ہیں، پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق توقیر صادق کراچی سے بیرون ملک فرار ہوا۔ ڈائرکٹر لیگل ایف آئی اے نے کہا کہ توقیر صادق کی گرفتاری کے بعد ہی معلومات مل سکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |