چوہدری اسلم کے گھر پر دھماکا ان کے ذاتی محافظ کی مدد سے کیا دہشتگردوں کا انکشاف
مہران ٹاؤن سے گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے جے آئی ٹی نے تفتیش کا آغاز کردیا
كاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ كے ہاتھوں كورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں گرفتار كیے جانے والے كالعدم لشكر جھنگوی كے 4 دہشت گردوں كی جوائنٹ انٹروگیشن كا آغاز كردیا گیا جس میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے گھر پر دھماکا ان کے محافظ کی مدد سے کیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی میں پہلی بار پاك بحریہ كے افسر كو بھی شامل كیا گیا، جے آئی ٹی كے پہلے روز گرفتار دہشت گردوں نے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم كے محافظ كامران عرف كامی كو اپنے گروپ كا اہم كارندہ ظاہر كیا تاہم اسكی بات كی تصدیق نہیں كی كہ ایس ایس پی چوہدری اسلم كی گاڑی میں كامران عرف كامی نے دھماكا خیز مواد ركھ كر دھماكا كیا اور خود بھی ہلاك ہوگیا۔ دہشت گردوں كے انكشافات كے بعد تفتیش كاروں نے ایس ایس پی چوہدری اسلم دھماكا كیس كی دوبارہ سے چھان بین شروع كر كے محافظ كامران اور اس كے اہلخانہ كے بینك ریكارڈ بھی طلب كرلیا جب كہ كامران نے اپنا انشورنس بھی كرایا ہوا تھا۔
كورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ مقابلے كے دوران كالعدم لشكر جھنگوی نعیم بخاری گروپ كراچی سلیپر سیل كے امیر دلداد عرف چاچا كو ہلاك كیا گیا تھا اور اس كی مبینہ كمین گاہ سے اس كے 4 ساتھیوں وزیر عرف ریحان، قاری جاوید، سید حسان اور ظفر سائیں عرف سائیں كو گرفتار كیا تھا، گرفتار كیے جانے والے مبینہ دہشت گردوں نے پولیس كو ابتدائی تفتیش میں انكشاف كیا ہے كہ ایس ایس پی چوہدری اسلم كے گھر پر بم دھماكا اس كے اہم محافظ كامران عرف كامی كی مدد سے كیا گیا تھا، گھر كا پتہ كامران عرف كامی نے پولیس مقابلے میں مارے جانے والے كالعدم تنظیم كے اہم دہشت گرد عمران بھٹی كو دیا تھا جس كے بعد ایس ایس پی چوہدری اسلم كے گھر پر باردو سے بھری گاڑی ٹكرائی گئی جس كے باعث خوفناك بم دھماكے میں چوہدری اسلم كا گھر كھنڈر میں تبدیل گیا تھا اور قریبی مكانات كو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی كے ایك اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ كرنے كی شرط پر بتایا كہ مذكورہ دہشت گردوں سے ملنے والی ابتدائی معلومات كی روشنی میں سی ٹی ڈی كے كچھ افسران نے شہید پولیس افسر كے اہلخانہ كو دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات كے بارے میں بڑھا چڑھا كر بتایا اور كہا كہ اپنے قریب كے لوگوں سے احتیاط كریں۔ ذرائع نے بتایا كہ چوہدری اسلم كے اہلخانہ نے كچھ میڈیا سے تعلق ركھنے والے افراد كو اس حوالے سے بتایا جس كے بعد نجی ٹی وی چینلز میں ایس ایس پی چوہدری اسلم كے محافظ كامران عرف كامی كے حوالے سے مختلف خبریں نشر ہوئیں جس سے یہ تاثر پھیل گیا كہ ایس ایس پی چوہدری اسلم كے قتل میں ان كا محافظ ہی ملوث نكلا۔
جے آئی ٹی میں شامل ایك افسر نے بتایا كہ گرفتار كیے جانے والے مذكورہ دہشت گردوں كے جوائنٹ انٹروگیشن كے پہلے روز جے آئی ٹی ممبران كے سامنے انكشاف كیا كہ ڈیفنس میں ایس ایس پی چوہدری اسلم كے گھر پر كیے جانے والے بم دھماكے كی ریكی اس كے محافظ كامران عرف كامی نے كی تھی جس كے عوض تنظیم كی جانب سے كامران كو 5 كروڑ روپے ادا كیے گئے تھے جب كہ گرفتار دہشت گرد قاری جاوید نے دوران تفتیش جے آئی ٹی كے ممبران كو بتایا كہ ہمیں صرف یہ بتایا گیا تھا كہ عمران عرف موٹا نے چوہدری اسلم كے محافظ كامران عرف كامی كا گھر جو كہ محمود آباد میں ہے دیكھ لیا ہے اور اس كا تعاقب كركے چوہدری اسلم كے گھر كا پتہ چلالیا ہے اس كے علاوہ مجھے كچھ نہیں معلوم كہ چوہدری اسلم كے گھر پر كس نے دھماكا كرایا۔