ٹام ہڈلسٹن اور کانگ کے مجسمے مادام تساؤ میوزیم میں سج گئے
کنگ کانگ کا 2 منزلہ اونچا مجسمہ تاریخ کا سب سے بڑا مجسمہ قرار دیا گیاہے
نیویارک میں مادام تساؤ عجائب گھر میں کنگ کانگ اور اداکار ٹام ہڈلسٹن کے مجسمے سجا دیے گئے۔
کنگ کانگ کا مجسمہ عجائب گھر کی تاریخ میں سب سے بڑا ہے۔ نیویارک میں مادام تساؤ کے عجائب گھر پہلی بار اتنا بڑا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ مجسمہ فلمی بن مانس کنگ کانگ کا ہے۔ اس کے ساتھ فلم کانگ سکل آئی لینڈ کے کردار اداکار ٹام ہڈلسٹن کا مجسمہ بھی لگا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو منزلہ اونچا کانگ کا مجسمہ عجائب گھر کی تاریخ میں سب سے بڑا مجسمہ ہے، یہ اینی میٹڈ ہے، اس کی آنکھیں اس کے سامنے کھڑے شخص کی حرکت کے ساتھ ساتھ دائیں بائیں حرکت کرتی ہیں جبکہ وہ ہونٹ بھی ہلاتا ہے اور چنگھاڑتا بھی ہے۔
دونوں مجسموں کو جنگل کے سیٹ پر لگایا گیا ہے تاہم مجسموں کو فلم کانگ سکل آئی لینڈ کی ریلیز کے موقع پر دس مارچ کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔