جنوبی کوریا خاتون صدر پارک گیون ہائی کا مواخذہ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
عوامی آگہی کیلیے فیصلہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ISLAMABAD:
جنوبی کوریا کی آئینی عدالت جمعے کو صدر پارک گیون ہائی کے مواخذے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت کی ویب سائٹ پرجاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرکومستقل عہدے سے ہٹانے یابحالی کے بارے میں حتمی فیصلہ جمعے کو دن 11 بجے دیاجائے گا جبکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی آگہی کیلیے فیصلہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صدرپارک گیون کے خلاف مواخذے کی قرارداد 9 دسمبر کوپارلیمنٹ نے واضح اکثریت سے منظورکی تھی۔ ان پراپنے دورصدارت میںاختیارات کے ناجائز استعمال اورکرپشن کے الزامات ہیں جس پر لاکھوں لوگوں نے سڑکوں پراحتجاج کیا تھا۔