ایل او سی فائرنگ واقعہمشترکہ تحقیقات کیلئے بھارتی جواب کا انتظارہےسیکریٹری خارجہ

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے میں کچھ تحفظات ہیں جسے آئندہ ہفتے پاک بھارت سیکریٹری تجارت مذاکرات میں اٹھایا جائے گا۔

کنٹرول لائن پر10سال بعد فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی تشویش کا باعث ہے، جلیل عباس۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو کنٹرول لائن فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد کو نئی دہلی کے جواب کا انتظار ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، صدر آصف زرداری مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کو اقوام متحدہ کی ناکامی قرار دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر 10 سال بعد فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی تشویش کا باعث ہے، اس سلسلے میں پاکستان نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تجارتی تعلقات بہت ضروری ہیں، وفاقی کابینہ نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم اب بھی اس سلسلے میں کچھ تحفظات ہیں جسے آئندہ ہفتے پاک بھارت سیکریٹری تجارت مذاکرات میں اٹھایا جائے گا۔
Load Next Story