سعودی اسکول کے غریب چوکیدار نے ایمانداری کی عظیم مثال قائم کردی

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کو راستے سے ایک کروڑ ریال ملے جو اس نے شہری دفاع کے حکام کے حوالے کر دیئے

سعودی حکام کی جانب سے اتنی بڑی رقم واپس کرنے پر شہری کو انعام و کرام اور سرٹیففکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ فوٹو: فائل

TOKYO:
سعودی عرب میں ایک شہری نے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے ایک کروڑ ریال واپس کردیے جس پر سعودی شہری دفاع کے محکمے کی جانب سے شہری کو انعام اور اعزازی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر الاحساء میں ایک مقامی اسکول کے سیکیورٹی گارڈ حامد المہمیزی کو راستے سے ایک کروڑ ریال کی رقم ملی جو اس نے اٹھا کر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دی۔ سعودی حکام اور شہری دفاع کے حکام کی جانب سے شہری کو انعام و کرام اور اظہار تشکر کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

حامد المہمیزی نے شہری دفاع کی جانب سے انعام و کرام اور سرٹیفکیٹ کی تصاویز سوشل میڈیا پر جاری کیں جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔
Load Next Story