پاک بھارت مذاکرات کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے حناربانی کھر
پاکستان اوربھارت کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ اور میکنزم موجود ہے جس پربھارت کو عمل کرنا چاہئے،حناربانی کھر
KARACHI:
دفترخارجہ اسلام آباد میں تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ حناربانی کھرنے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں مگر کنٹرول لائن پر فائرنگ کے چار روز بعد بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔
حناربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھارت سے دوستی چاہتے ہیں، ہم نے فری ٹریڈ ویزہ میں نرمی جیسی رعایت دی لیکن بھارتی حکام کے بیانات پر افسوس ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فائر بندی کا معاہدہ اور میکنزم موجود ہے جس پربھارت کو عمل کرنا چاہئے.
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، بھارت کی طرف سے غیر ضروری بیانات آ رہے ہیں۔