عراق میں شادی کی تقریب میں 2 خودکش حملے23 افراد ہلاک

شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا

شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا، فوٹو : فائل

FAISALABAD:
عراق میں شادی کی تقریب کے دوران 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کےشمالی شہر تکریت کے نواحی علاقے میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : افغانستان میں فوجی اسپتال پر حملے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی

حکام کے مطابق خودکش حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ خود کش حملے جنگجو تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔
Load Next Story