کوئٹہ شارع اقبال پر دھماکے سے 12 افراد جاں بحق 45 زخمی

دھماکے کے بعد شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


ویب ڈیسک January 10, 2013
دھماکے کے نتیجے میں 13 گاڑیاں تباہ جبکہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو: پی پی آئی

شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ ایف سی اہلکاروں سمیت 45 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے نمائندے کے مطابق دھماکا شارع اقبال کے گنجان آباد علاقے باچا خان چوک کے قریب ہوا۔ دھماکے کی جگہ سے کچھ ہی دور سیکیورٹی چیک پوسٹ اور پولیس اسٹیشن کے علاوہ اہم کاروباری مراکز بھی واقع ہیں، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 13 گاڑیاں تباہ جبکہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں