سپریم کورٹ کا 3 روزمیں کراچی سے تمام بل بورڈزاوربینرز ہٹانے کا حکم

3 روز میں تمام بل بورڈزاسٹرکچرزاوربینرز ہٹا کر رپورٹ پیش کی جائے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک March 09, 2017
اگر حکم پرعمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی، سپریم کورٹ فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے شہر بھر سے تمام بل بورڈز اور بینرز فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے 3 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈز اورہورڈنگز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالتی حکم کے باوجود بل بورڈز دوبارہ لگنے پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ بل بورڈز لگانے شروع کردیئے گئے ہیں۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائی کورٹ اورسیکریٹریٹ کے سامنے حکم کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ بل بورڈز ہماری حدود میں نہیں لگے، ڈی ایچ اے نے لگائے ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں نجی عمارتوں پربھی بل بورڈز لگانے پر پابندی عائد

عدالت عظمیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرزاوردیگر متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ شہرمیں 3 روز کے اندرتمام بل بورڈز، ہورڈنگ یہاں تک کے بجلی کے کھمبوں پراشتہاری مواد کو بھی ہٹاکررپورٹ پیش کی جائے، اگر حکم پرعمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی اور جن کمپنیوں کے بل بورڈز اوربینرز لگے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں