پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلانہارون لورگاٹ ایڈوائزر مقرر

پاکستان سپرلیگ سے کھلاڑیوں کی مالی حالت مستحکم اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی،ذکا اشرف

پاکستان سپرلیگ ٹی ٹوئنٹی سے قومی کرکٹ کو مزید فروغ حاصل ہوگا، چیئرمین پی سی بی ۔ فوٹو : فائل

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے پاکستان سپر لیگ کے نام سے ٹی ٹوئنٹی لیگ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے،آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کو لیگ کا ایڈوائزر مقرر کردیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے منیجنگ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ ہوں گے جبکہ آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ ایڈوائزر ہوں گے وہ لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شمولیت میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔


ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ ٹی ٹوئنٹی سے قومی کرکٹ کو مزید فروغ حاصل ہوگا، اس سے کھلاڑیوں کی مالی حالت مستحکم اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ مارچ کے تیسرے ہفتے میں منعقدکیا جائے گا جس میں شرکت کے لئے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے بھی پاکستان پریمئر لیگ کے نام سے انڈین پریمئرلیگ کی طرز کی بین الاقوامی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے انعقاد کی کوششیں کی تھیں تاہم انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story