216میں سے114 جماعتوں نے پارٹی انتخابات نہیں کرائےالیکشن کمیشن

پی پی، ق لیگ اور طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک بھی پارٹی سطح پر انتخابات نہ کرانے والی جماعتوں میں شامل ہیں۔


ویب ڈیسک January 10, 2013
216 میں سے 114 جماعتوں نے پارٹی سطح پر انتخابات نہیں کرائے، الیکشن کمیشن۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی انتخابات کرانے اورنہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 216جماعتوں میں سے 114نے پارٹی انتخابات نہیں کرائے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات نہیں کرائے اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ فنکشنل، مہاجر قومی موومنٹ، جمہوری وطن پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک نے بھی پارٹی سطح پر انتخابات نہیں کرائے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ن) ، عوامی نیشنل اور پاکستان تحریک انصاف سمیت 102 سیاسی جماعتوں میں جمہوری انداز میں قیادت کا انتخاب کیا گیا۔


واضح رہے کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتیں پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں بصورت دیگر الیکشن کمیشن نے ایسی جماعتوں کو متنبہ کیا تھا کہ پارٹی انتخابات نہ کرانے پر انہیں انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |