بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگایک فوجی شہیدآئی ایس پی آر

بھارتی فوج نے دن 12بج کر40منٹ پر بٹل سیکٹر کی چوکی کنڈی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔


ویب ڈیسک January 10, 2013
بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ سے چار روز قبل بھی ایک پاکستان فوجی شہید ہوا تھا. فوٹو: رائٹرز

بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک فوجی شہید ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پربٹل سیکٹرمیں چوکی کنڈی پر بھارتی فوج نے آج دن 12بج کر40منٹ پربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حوالدارمحی الدین شہید ہوگیا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی اہلکار شہید ہوگیا تھا ، پاکستان نے جب اس واقعے پر بھارت سے احتجاج کیا تو بھارت نے الٹا واویلا مچایا کہ فائرنگ کا واقعہ پاکستان کی جانب سے پیش آیا جس کے نتیجے میں اس کے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاکستان نے بھارت کو واقعے کی مشترکہ تحقیقات یا کسی تیسرے فریق سے کرانے کی بھی پیشکش کی جس کا بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |