سوات تبلیغی مرکز میں دھماکا22 افراد جاں بحق 80 زخمی

دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، ڈی پی او سوات گل افضل

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فضل خالق/ایکسپریس ٹریبیون

سوات میں تبلیغی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے شیرین زادہ کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں تختہ بندروڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے، آج شب جمعہ کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں لوگ تبلیغی مرکز آئے تھے۔


ڈی پی او سوات گل افضل کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story