گال ٹیسٹ بنگلہ دیش 312 پر آؤٹ سری لنکا کی پوزیشن مستحکم

مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ تسکین احمد، سباشیش رائے اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا


Sports Desk March 09, 2017
مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ تسکین احمد، سباشیش رائے اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، فوٹو : فائل

گال ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کو182 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، مشفیق الرحیم 85، سومیا سرکار 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دلروان پریرا اور رنگنا ہیراتھ نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے روز بنگلہ دیش نے 133 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 312 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کپتان مشفیق الرحیم 85، سومیا سرکار 71، تمیم اقبال 57 اور مہدی حسن مرزا 41 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔رنگنا ہیراتھ اور دلروان پریرا نے 3,3 جبکہ سرنگا لکمل، لاہیرو کمارا اور لکشن سینڈکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش کی وجہ سے سری لنکا کی اننگز تاخیر کا شکار ہے۔

قبل ازیں کھیل کے دوسرے روز سری لنکا نے پہلی اننگز میں 494 رنز بنائے۔ کوشال مینڈس 6 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہوں نے 285 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 194 رنز اسکور کیے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نروشن ڈکویلا 75، دلروان پریرا 51 رنز بنا سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے 4، مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ تسکین احمد، سباشیش رائے اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں