سندھ کے مسائل حل کرکے دم لوں گا وزیراعظم نوازشریف
سندھ کے دیہاتوں کو پنجاب کے شہروں سے بہتربنائیں گے، وزیر اعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی اور سندھ کے مسائل حل نہیں کرے گا تو ہم کریں گے اور صوبے کی تعمیر نو کریں گے جب کہ سندھ کے مسائل حل کرکے ہی دم لوں گا۔
ٹھٹہ کے مکلی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ٹھٹہ آکر بہت خوشی ہورہی ہے، عوام کے چہروں پر آج خوشی کی لہر دیکھ رہا ہوں، عوام نے محبت دی ہے، میں یہ محبت اور دوستی کا رشتہ نبھاؤں گا جب کہ سجاول اور ٹھٹہ کے مسائل حل کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل حل کرکے دم لوں گا، سندھ کا احساس محرومی دورکریں گے، کوئی اور سندھ کے مسائل حل نہیں کرے گا تو ہم کریں گے اور صوبے کی تعمیر نو کریں گے اگر صوبائی حکومت نے مسائل حل نہیں کیے تو وفاق حاضر ہے، سندھ کے دیہاتوں کو پنجاب کے شہروں سے بہتربنائیں گے، سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی کو بھی خوبصورت بنائیں گے، یہ کام مشکل ہے لیکن آپ اور میں جب ساتھ ہوں گے تو مل کر تعمیر کریں گے۔
وزیراعظم نے ٹھٹہ اور سجاول کے لیے ہیلتھ اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو علاج کے لیے اپنے گھر تک فروخت کرنا پڑتے ہیں لہذا یہ صحت کارڈ غریبوں کے لیے ہیں جس کے تحت سرکاری اور نجی اسپتالوں میں تمام لوگوں کو علاج کی سہولیات بھی ملیں گی، انہوں نے ٹھٹہ اور سجاول میں گیس منصوبے کے لیے 110 کروڑ روپے جب کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے 20، 20 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس پر یہاں کے عوام کا حق اور یہ منصوبے آپ پر قربان ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سمندر کے کٹاؤ کا مسئلہ فوری حل ہونا چاہیے کیونکہ سمندر کے کٹاؤ کے باعث زرعی زمین ضائع ہوگئی ہے لہذا زمینوں کوبچانے کے لیے سجاول اور ٹھٹہ میں بچاو بند بھی جلد تعمیر کیا جائے گا۔