سلمان خان اپنا اسمارٹ فون لانچ کریں گے

سلو میاں نے ’’بینگ اسمارٹ‘‘ کے نام سے ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرالیا


ویب ڈیسک March 09, 2017
سلو میاں نے ’’بینگ اسمارٹ‘‘ کے نام سے ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرالیا، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کپڑوں کے برانڈ کے بعد اب اپنا اسمارٹ فون بھی لانچ کریں گے۔

بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اکشے کمار، اجے دیوگن اور کاجول سمیت کئی اداکاروں نے فنی کیرئیر کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے جب کہ سلمان خان نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد پروڈکشن میں قدم رکھا لیکن اب انہوں نے ایک بالکل نئے اور جدید کاروبار میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اسمارٹ فون کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے ''بینگ اسمارٹ'' کے نام سے ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرالیا ہے جب کہ انہوں نے مینوفیکچرنگ کے لیے چینی پلانٹ اورفون کے ابتدائی ماڈل کا بھی انتخاب کرلیا ہے جو جدید آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلو میاں نے اپنے اسمارٹ فون کی قیمت 20 ہزار تک رکھی ہے جسے رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں