برطانوی وزیرِاعظم کی عجیب و غریب ہنسی سوشل میڈیا پر وائرل

تھریسامے نے دارالعوام میں اراکین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے غیرمعمولی قہقہہ لگایا جس پر ردِعمل سامنے آرہا ہے


ویب ڈیسک March 09, 2017
تھریسامے نے دارالعوام میں اراکین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے غیرمعمولی قہقہہ لگایا جس پر ردِعمل سامنے آرہا ہے، فوٹو؛ ویڈیو اسکرین گریب

برطانوی خاتون وزیرِ اعظم تھریسامے کے عجیب وغریب قہقہوں نے پوری دنیا کو ان کی ویڈیو دیکھنے پر مجبور کردیا جس میں وہ کسی بات پر اتنا ہنسیں کہ خود پر قابو ہی نہ رکھ سکیں۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی اس ویڈیو میں تھریسامے دارالعوام میں وزیرِ اعظم سے سوالات ( ایم سی کیو) سیشن کے دوران کسی بات پر اتنا ہنسیں کہ ان کا سر پشت کی جانب ڈھلک گیا اور ان کا پورا دھڑ ہیسٹریائی انداز میں ہلنے لگا۔

تھریسامے نے اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کے سوال کے جواب میں اس ردِ عمل کا اظہار کیا۔ کوربن نے ان سے پوچھا تھا کہ سرے کاؤنٹی کونسل میں ٹیکس پر ہونے والے ایک ریفرنڈم کو رکوانے کے لیے حکومت نے کوئی ''خاص ڈیل'' کی ہے تو اس پر تھریسامے نے جواب دیا کہ اس پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی لیکن جب جیریمی نے دوبارہ اصرار کیا تو تھریسامے نے زوردار قہقہہ لگایا جسے سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


برطانوی ذرائع ابلاغ نے بھی اس انداز کو ڈراؤنی ہنسی اور دیوانہ وار قہقہے سے تعبیر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |