لانگ مارچ حکومت کا بلیو ایریا میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

تحریک منہاج القرآن اورایم کیوایم کا تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد میں داخل ہونے پراتفاق


ویب ڈیسک January 10, 2013
طاہرالقادری کے پاس داخلے کا این او سی نہیں،لانگ مارچ کے لئے طاہرالقادری کے کارکن گھرگھرجاکربھتہ مانگ رہے ہیں،رحمان ملک ، فوٹو : فائل

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلیو ایریا کی حدود میں ہر قسم کے جلسے پر پابندی ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ طاہرالقادری کے پاس داخلے کا این او سی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لئے طاہرالقادری کے کارکن گھر گھر جاکر بھتہ مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں ایم کیو ایم کے وفد نے لانگ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی جس میں تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد میں داخل ہونے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور رضا ہارون شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |