کوئٹہ علمدار روڈ پر2 دھماکے 81 افراد جاں بحق 121 زخمی

پہلا دھماکا پنجابی امام بارگاہ کے باہر ہوا اور اس کے 2 سے 3 منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا۔


ویب ڈیسک January 10, 2013
دھماکوں کے بعد علاقے میں بجلی منقطع ہو گئی جس سے ریسکیو کے عملے کو امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

علمدار روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 81 افراد جاں بحق جبکہ 121 زخمی ہو گئے۔

پہلا دھماکا ہوٹل کے باہر ہوا اور اس کے 2 سے 3 منٹ بعد دوسرا دھماکا پاس ہی واقع اسنوکر کلب کے سامنے ہوا جس کی زد میں آ کر کافی لوگ زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا، دھماکوں کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکوں کے نتیجے میں نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین اور رپورٹر، 4 ایدھی کے رضا کار جاں بحق اور قائد آباد تھانے کے ایس پی خالد مسعود شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لےکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے، جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں بجلی منقطع ہو گئی جس سے ریسکیو کے عملے کو امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسرا دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی، دھماکے کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایدھی کی 3 ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دونوں دھماکے خود کش تھے۔

سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں دھماکوں میں 81 افراد جاں بحق اور 121 زخمی ہوئے، دھماکوں میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے۔ سی سی پی او نے بتایا کہ پہلا دھماکا خود کش تھا جبکہ دوسرا گاڑی میں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |