کسی کو اختیار نہیں کہ وہ غیر آئینی طریقے سے تبدیلی لائے اسفند یار ولی

لانگ مارچ کرنے والے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دیں، اسفند یار ولی


ویب ڈیسک January 10, 2013
اے پی سی کانفرنس پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر حملوں کے خوف سے منعقد نہیں کی جارہی، اسفند یار ولی فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے تبدیلی لائے۔


کراچی میں اے این پی کے صوبائی مرکز مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ انہوں نے صدر آصف زرداری سے صدر کی حیثیت سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے ملاقات کی اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کانفرنس پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر حملوں کے خوف سے منعقد نہیں کی جارہی۔


سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں دیں گے کہ وہ غیر آئینی اور غیر جمہوری طور پر تبدیلی لائے، سیاسی جماعتیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں اور لانگ مارچ کرنے والے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو ملک کے لئے اس سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں