قومی کرکٹرز کو غیرملکی لیگز میں نہ بھیجا جائے سلیکٹرز کی تجویز
پی سی بی لیگز میں کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے یکساں قانون سازی کرے، سلیکشن کمیٹی کی تجویز
سلیکٹرز نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت سے روکنے کی تجویز پیش کردی۔
قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے پلیئرز کی غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس دوران جب تھوڑا وقفہ ملے تو غیرملکی لیگز میں شرکت سے انھیں رقم کمانے کا موقع تو خوب ملے گا لیکن ساتھ ہی وہ تھکاوٹ کا بھی شکار ہوسکتے ہیں، اس صورتحال میں فٹنس مسائل بڑھنے کے خدشات زیادہ ہوجائیں گے جبکہ سلیکشن کمیٹی کی تجویز ہے کہ پی سی بی لیگز میں کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے یکساں قانون سازی کرے۔
دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہانگ کانگ میں ٹوئنٹی20 لیگ کے بجائے ملک میں 3روزہ گریڈ 2ایونٹ کھیلنا چاہیے تھا جس سے ان کی فارم اور فٹنس زیادہ بہتر ہوتی۔
یاد رہے کہ سینئر بیٹسمین کو دورئہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کیلیے کپتان برقرار رکھا گیا ہے، پہلا میچ 22اپریل کو کنگسٹن میں کھیلا جائے گا، مصباح الحق پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تھے، توقع تھی کہ وہ ملک میں جاری ڈومیسٹک گریڈ 2ٹورنامنٹ میں اپنے ریجن فیصل آباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کیخلاف طویل فارمیٹ کے میچز کیلیے فارم بحال کرنے کی کوشش کریں گے مگر انھوں نے ہانگ کانگ میں چھوٹے گراؤنڈ میں معمولی بولرز کے سامنے ٹوئنٹی20ایونٹ میں چوکے چھکے جڑنے کو ترجیح دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کے دوران بھی کئی پاکستانی کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ سے غائب تھے، اس وقت بھی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا تھاکہ لیگز کے حوالے سے پی سی بی کو کوئی پالیسی بنانا ہوگی۔