پی سی بی کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلاڑی نہ بھیجنے کا فیصلہ

جب تک بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی تب تک پی سی بی بھی کھلاڑی بھیجنے پر آمادہ نہیں، ذکا اشرف


ویب ڈیسک January 10, 2013
جب تک بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی تب تک پی سی بی بھی کھلاڑی بھیجنے پر آمادہ نہیں، ذکا اشرف فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلاڑی نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 2 مرتبہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا لیکن دونوں مرتبہ وعدہ خلافی کی لہٰذا جب تک بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کرتی تب تک پی سی بی بھی کھلاڑی بھیجنے پر آمادہ نہیں، اگر بی سی بی اپنا وعدہ پورا کرے تو کھلاڑیوں کو بھیجنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے بی پی ایل کو شدید دھچکہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کے 22 کھلاڑیوں نے شرکت کرنی تھی جن میں سعید اجمل، محمد حفیظ اور مصباح الحق بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |