ایران کا بلیسٹک میزائل ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ

نیول بلیسٹک میزائل ہزمز ٹو سمندر میں 300 کلومیٹر تک متحرک ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران


ویب ڈیسک March 10, 2017
ایران کے موجودہ میزائل تجربے نے امریکا کی تشویش بڑھا دی ہے. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ایران نے بلیسٹک میزائل ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس نے امریکا کے خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادے کا کہنا ہے کہ نیول بلیسٹک میزائل ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو سمندر میں 300 کلو میٹر تک اپنے متحرک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کے موجودہ میزائل تجربے نے امریکا کی تشویش بڑھا دی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز ہی خلیجی ریاستوں کی جانب داخلے کا انٹری پوائنٹ ہے اور دنیا کے 20 فیصد آئل کی فراہمی کا یہی روٹ ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں امریکا نے آبنائے ہرمز میں 4 ایرانی کشتیوں کو متبنہ کرنے کے لئے فائر کئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں